نئے تعینات چیف آفیسر ٹیکسلا میونسپل کمیٹی ملک الفت حسین نے ٹیکسلا چوک میں تجاوزات کے خاتمہ کے لئے رو زمرہ کی بنیاد پر آپریشن شروع کر دیا،شہر میں ہیوی ٹریفک کے داخلہ کے لئے شام چھ بجے سے لیکر صبح چھ بجے تک اوقات کار مقرر

ٹیکسلا( نمائندہ نوائے ٹیکسلا)ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے چیف آفیسر ایم سی کا گرینڈ آپریشن ،چوک پر ریڑھی بانوں کے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ ،شہریوں کا چیف آفیسر ملک الفت حسین کو بھرپور خراج تحسین ،تفصیلات کے مطابق ختم نبوت ﷺ چوک پر ریڑھی بانوں کے غیر قانونی اڈوں اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے لئے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ملک الفت حسین نے گرینڈ آپریشن کیا ملک الفت حسین کی نگرانی میں میونسپل کمیٹی کے عملہ نے چوک پر ریڑھی بانوں کے غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کردیا چیف آفیسر ملک الفت حسین نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانو ن کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے جہاں ٹریفک مسائل میں اضافہ ہورہا ہے وہیں شہری اس وجہ سے سخت مشکلات کا شکار ہیں ملک الفت حسین نے کہا کہ ہم نے بارہا مرتبہ ان لوگوں کو نوٹسز دیئے مگر انہوں نے اس کی کوئی پرواہ نہیں کی اس حوالے سے ڈی سی او صاحب کی جانب سے بھی واضح احکامات ہیں کہ شہریوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے بلاتفریق آپریشن جاری رکھا جائے گا ملک الفت حسین نے کہا کہ فیصل شہید روڈ پر ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی تاجر برادری ہمارے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے اس حوالے تاجر نمائندوں سے ہماری بات چیت مکمل ہو چکی ہے ملک الفت حسین نے کہا کہ شہری از خود ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کردیں بصورت دیگر سخت کاروائی ہو گی ملک الفت حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاء اللہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے دم لوں گا دوسری جانب شہری و سماجی حلقوں نے چیف آفیسر ملک الفت حسین کی جانب سے غیر قانونی ریڑھی بانوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کو بھرپور الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس وجہ سے ہم سخت مشکلات کا شکا رہیں چیف آفیسر ملک الفت حسین کے اس گرینڈ آپریشن کے سبب چوک پر ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے اور عوام کی مشکلات کم ہوئی ہیں ۔ہیوی ٹریفک کی بابت انکا کہنا تھا کہ شام چھ بجے سے لیکر صبح چھ بجے تک ہیوی ٹریفک کے لئے اوقات مقرر کرنے پر غور ہورہا ہے تاکہ دن کے اوقات کار میں لوگ ہیوی ٹریفک سے محفوظ رہ سکیں اور شہر کے معمولات با آسانی حل ہوسکیں