#آپریشناویناش " ملٹی ملین ڈالرز سبورژن ایکشن ’’آپریشن اویناش‘‘ بھارت نے پاکستان کے خلاف تازہ دہشت

#آپریشناویناش "

ملٹی ملین ڈالرز سبورژن ایکشن ’’آپریشن اویناش‘‘ بھارت نے پاکستان کے خلاف تازہ دہشتگردی کی لہر لانچ کر دی۔
۔ ۔ ۔

نیو دہلی کی نئی کارروائی, ایک دفعہ پھر سے افغان سرزمین کو استعمال کرتے ہوئے لانچ کی گئی۔ سبورژن ایکشن میں افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشتگرد گروپس اور ڈرگ کارٹلز کو جوائنٹ آپریشنز کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ 92 کے مطابق اعلی سکیورٹی ذرائع نے الواڑہ (شمالی وزیرستان) میں دہشتگرد کارروائی کے بیک گراونڈ میں ٹاپ انٹیلی جنس اداروں کی رپورٹس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان تازہ دہشتگرد کارروائیوں میں بھارت کی ایکسٹرنل سیکریٹ سروس ’’را‘‘ اور ملٹری انٹیلی جنس ملوث ہیں۔ انکو افغان سیکورٹی سروس این ڈی ایس کی معاونت حاصل ہے ،افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے دہشتگرد گروپس اور ڈرگ کارٹلز کے کرائے کے سپاہیوں کو ان کارروائیوں کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جن میں غیر ملکی فائٹر بھی شامل ہیں۔

الواڑہ دہشتگرد حملہ انہی گروپس سے لانچ کرایا گیا،آپریشن کو دوحصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ،ایک میں سابق فاٹا اور خیبر پختونخوا اور دوسرے میں بلوچستان اسکا ٹارگٹ ہیں۔ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ بارڈر پر فینسنگ کو نقصان پہنچانا بھی ہدف ہے، سابق فاٹا علاقوں میں بدامنی ،سی پیک کو ٹارگٹ کرنا، بلوچستان میں بدامنی پھیلانا، سیکورٹی فورسز پر حملے ،پاکستان مخالف علاقائی جماعتوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ آپریشنز کر کے بغاوت کے جذبات ابھارنا اس آپریشن کے اہداف ہیں۔

ان کارروائیوں کے لئے ٹی ٹی پی ،جماعت الاحرار، داعش، لشکر . . . . . اور ان جیسے دیگر گروپس ،بلوچ لبریشن آرمی،بلوچ ریپبلیکن آرمی، بلوچستان لیبریشن فرنٹ، بلوچ ریپبلیکن پارٹی ،پشتون تحفظ موومنٹ اور ان سے قریب دیگر گروپس کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔
کابل میں بھارت کا سفارتخانہ ان کارروائیوں کا مرکز ہے ،را کا سٹیشن چیف افغانستان اور ملٹری انٹیلی جنس کا کمانڈر انڈر ڈپلومیٹک کور میں ’’آپریشن اویناش‘‘ چلا رہے ہیں۔ سب سٹیشنز میں سرفہرست جلال آباداور سپن بولدک شامل ہیں، افغان صوبوں کنڑ پکتیا اور نورستان کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔ ڈرگ کارٹلز کا پیسہ بھی استعمال کیا جا رہا ہے، آپریشن کی مالی سپورٹ کا ایک حصہ بھارتی ایجنسیوں کے سیکریٹ فنڈ ز سے آ رہا ہے۔

پاکستان ،افغانستان بارڈر پر فینسنگ مکمل ہو گئی تو ڈرگ کارٹلز کا دھندہ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا ،ذرائع نے بتایا این ڈی ایس کے ننگرہار،کنڑ،قندھار اور پکتیا میں سیف ہاوسز پر بھارتی را اور ملٹری انٹیلی جنس کے آپریٹرز کی موو منٹ سپاٹ کی گئی ہے ۔ ملک کے ٹاپ انٹیلی جنس اداروں نے ہیومن اور ٹیکنیکل انٹیلی جنس کی بنیاد پر ’’آپریشن اویناش‘‘ کے بارے میں انفارمیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے افغانستان سے 70 سے 80 دہشتگردوں نے حملہ کر کے 3 پاکستانی نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

۔ ۔ ۔

#AVOWRIES OF PAKISTAN