
امریکی ماہرین نے بھارت کو وارننگ دے دی، کہ پاکستان کے تمام مخبر
6 Years agoپاکستان اور امریکہ بھارت کے جوہری منصوبوں تک پہنچ گئے، پاکستان کسی بھی وقت بھارت میں موجود اپنے مخبروں کے ذریعے تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکی ماہرین کے انتباہ نے بھارت میں کھلبلی مچا دی۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مودی سرکار نے بھارت کی تمام جوہری منصوبوں میں کام کرنے والے سائنسدانوں پر کڑی نظر رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں اور یہ احکامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب بھارتی سائنسدان نشانت اگروال کی جانب سے پاکستان اور امریکہ کو فراہم کردہ حساسجوہری معلومات فروخت کرنے کا اعتراف سامنے آیا ہے۔ معتبر سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سائنسدان نشانت اگروال نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جوہری بموں کی ٹیکنالوجی پاکستان ، امریکہ اور دیگر ممالک کو فروخت کی تھی ۔خفیہ اداروں کو موصول ہونے والی معلومات سے انکشاف ہوا کہ پاکستان کی ایجنسی آئی ایس آئی کے مخبر بھارت کے تمام حساس محکموں اور جوہری لیبارٹریز میں موجود ہیں۔امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی سائنسدان نشانت اگروال کے بیان کو اگر درست مان لیا جائے تو پاکستان کسی بھی وقت بھارت میں موجود اپنے مخبروں کے ذریعے تباہی مچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایک نامور بھارتی دفاعی تجزیہ کارپروفیسر اجے کمار کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر سمیت اپنی 13ریاستوں میں علیحدگی کی تحریکوں سے نبرد آزما ہے اور یہ علیحدگی کی تحریکیں اس کے گلے میں ہڈی کی طرح پھنسی ہوئی ہیں اگر پاکستان کی آئی ایس آئی کے مخبر بھارت میں موجود جوہری لیبارٹریز میں موجود ہیں تو اس کا صاف مطلب ہے کہ پاکستان بھارت کو شکست دینے کی پوری منصوبہ بندی کر چکا ہے۔ دوسری جانب بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی سرکاری پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت ملکی دفاع میں ناکام ہو چکی ہے اور بھارتی سلامتی خطرے میں پڑ چکی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کو بھارت کے جوہری راز فروخت کرنیوالا سائنسدان گمنام سائنسدان نہیں بلکہ اسے بھارت میں گزشتہ سال کا ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اس سے قبل اسرائیل کے ساتھ مل کر پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کر چکا ہے اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی نے جنرل ضیا الحق کے دور میں ایسی ہی ایک بھیانک سازش کا بروقت سراغ لگالیا تھا جس کے باعث بھارت اور اسرائیل کو دنیا بھر میں سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا کیونکہ اس وقت کے سربراہ مملکت جنرل ضیا الحق نے فوری طور پر بھارت اور اسرائیل کی اٹامک لیبارٹریز کو نہ صرف تباہ کرنے کا پلان ترتیب دیدیا تھا بلکہ ساتھ ہی حملہ آور ہوجا رہے اسرائیلی طیاروں کو کائونٹر کرنے کیلئے بھی ائیرفورس کو احکامات جاری کر دئیے تھے۔