18 سال کی عمر میں جنسی ہراساں کیا گیا، سنی لیون

18 برس کی عمر میں ایک شخص نے جنسی ہراساں کیا اوربدسلوکی کرنے کی کوشش کی ، سنی لیون فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کی آئٹم گرل سنی لیون بھی نوعمری میں جنسی ہراسانی کا شکار ہوئی ہیں جس کا انکشاف انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں کیا۔

بالی ووڈ میں آئٹم گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سنی لیون نے حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دور میں ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ کے دوران جب میں محض 18 برس کی تھی مجھے ویڈیو میں شامل ریپر (گلوکار) نے جنسی طور پر ہراساں کیا اور میرے ساتھ بدسلوکی کرنے کی کوشش کی۔

سنی نے کہا کہ اس وقت میرے اندر کی پنجابی خاتون جاگ گئی تھی جو اپنے ساتھ کچھ بھی غلط ہوتا ہوا نہیں دیکھ سکتی، میں بھی اپنے ساتھ ہونے والی اس گھناؤنی حرکت پر خاموش نہیں بیٹھی اور پروڈیوسر سے واقعے کی شکایت کردی۔

واضح رہے کہ سنی لیون نے اس واقعے کو اپنی ویب سیریز ’’کرن جیت کور؛ ان کہی کہانی‘‘ میں بھی شامل کیا ہے۔