عوام کیلئے بنے نہ بنے، کتوں کیلئے نیا پاکستان بن گیا

فیصل آباد(24نیوز) فیصل آبادمیں پالتو کتوں کی رجسٹریشن کرنے اورآوارہ کوتلف کرنے کافیصلہ کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرفیصل آباد نے کتے مارنے کی ذمہ داری بلدیہ کوسونپ دی۔

فیصل آباد میں مقامی حکومت کا مقامی کتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جائے گا۔ پالتو کتوں کی تو رجسٹریشن ہو گی، نام لکھا جائے گا مالک کا اتہ پتہ بھی درج ہو گا۔ شائد شناختی کارڈ بھی جاری ہو جائے لیکن آوارہ کتوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ نہ کوئی رجسٹریشن نہ کوئی چھت ، نہ جنگلات میں منتقلی بلکہ ان کے لئے کتا کش مہم چلے گی۔

انسان کی بنائی ہوئی ذات پات کی تقسیم کا یہ کتے بھی شکار ہو گئے ۔ نسلی کتے کی تو رجسٹریشن ہو جائے گی لیکن بے نسلی بیچارے اپنی موت مر جائیں گے۔