چھوٹے بچوں کو فوراً سلانے کے 7 آسان طریقے

نیند کا پورا ہونا ہر انسان کے لیے ضروری ہے ۔ پھر وہ بچہ ہو یا بڑا اگر نیند پوری نہ ہو تو انسان چڑچڑا ہوجاتا ہے اور ذہنی دباؤ کا شکار ہوجاتا ہے ۔ ایسے ہی چھوٹے بچے بھی نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں چڑچڑے ہوجاتے ہیں ۔ اس لیے ان کی نیند اور بھرپور نشونما کے لیے انکو وقت پر سلانا لازمی ہے ۔آگر آپکے بچے نہیں سوتے تو آپ کیا کرتے ہیں؟ آئیں دیکھتے ہیں کہ ایسے کون سے طریقے ہیں جن کے ذریعے بچوں کو فوراً سکون کی نیند سلایا جاسکتا ہے ۔

؟How to make your baby sleep quickly
بچے کی ماں یا پھر وہ فرد جو بچے کو سلاتا ہے ۔ وہ اس بات کا خیال رکھے کہ بچے کی نیند پوری ہورہی ہے کہ نہیں کیونکہ آج کل کے بچے بہت شرارتی ہوتے جارہے ہیں ۔ اس لیے وہ سونے کے وقت سوتے نہیں اور سونے کا ڈرامہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے انکی نیند پوری نہیں ہوتی اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچہ واقعی سویا ہے یا نہیں ۔۔۔ اگر بچہ واقعی وقت پر سو جاتا ہے تو وہ آئندہ بھی خود ہی وقت پر فوراً سونے کا عادی ہوجائے گا-

Make a sleep time routine
بچے کو رات کے وقت پرسکون نیند دینے کے لیے روز رات کا معمول بنالیں کہ سونے سے پہلے بچے کو نہلانا ہے ۔ جب آپ روز یہ کام کریں گے تو بچے کو عادت ہوجائے گی اور وہ سمجھے گا کہ سونے کا وقت ہوگیا ہے ۔پھر وہ سکون سے سوجائے گا ۔

Get enough sunlight in the room
چھوٹے بچوں کو دن یا رات کا فرق معلوم نہیں ہوتا ہے اس لیے اس بات کو یقینی بنائیں کہ گھر میں سورج کی روشنی اس حد تک داخل ہو کہ بچہ اسے محسوس کرلے اور اٹھ جائے پھر آپ اپنے بچے کو باہر لے جائیں تاکہ وہ سورج کی روشنی سے واقف ہو سکے ۔

Do not switch on the light
آگر آپکا بچہ رات میں بار بار جاگ جاتا ہے تو لائٹ جلانے کی کوئی ضرورت نہیں اسکے بجائے آپ آہستہ آہستہ بچے کو تھپکی دیں یا جھلائیں جب تک وہ دوبارہ سو نہ سوجائے ۔

Massage your baby
چھوٹے بچوں کے لیے مالش سے بڑھ کر کیا چیز آرام دہ ہوگی اس لیے سونے سے قبل 15 منٹ انکی مالش کی جائے تو بچوں کو سکون کی نیند آتی ہے اور وہ سوجاتے ہیں ۔

Using soothing voice
بچے کو سلاتے وقت اگر انہیں سکون بخش آواز میں گنگنا کر اپنی آواز سنائی جائے تو بچہ جلد ہی سوجاتا ہے ۔ تو یہ طریقہ بھی بچے کو سلانے کے لیے کارآمد ثابت ہوتا ہے ۔

Avoid eye contact
سوتے وقت بچوں کو بار بار دیکھ کر انکا دھیان اپنی طرف متوجہ کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ایسا کرنے سے بچے کا دھیان آپکی طرف لگ جاتا ہے اور اس کی نیند اڑ جاتی ہے -