یو اے ای کی جانب سے پاکستان کیلئے اربوں ڈالر ز کی امداد کا اعلان!!پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں کب منتقل ہ

پاکستان کیلئے اربوں ڈالر ز کی امداد کا اعلان!!پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں کب منتقل ہو گی؟ زبردست خوشخبری آگئی۔۔سعودی عرب کے بعد ایک اور دوست ملک کی پاکستان کو ممالیاتی امداد ملنے والی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے ملنے والی امداد کا پیپر ورک مکمل ہو گیا۔یو اے ای کی طرف سے ملنے والے 3 ارب ڈالر میں سے 1ارب ڈالر اگلے ہفتے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں منتقل ہو جائے گا۔متحدہ عرب امارات 3 اقساط میں 3ارب ڈالر منتقل کرے گا۔ مالیاتی پیکج پر پاکستان

3.3 فیصد منافع ادا کرے گا۔یو اے ای سے 3 ارب ڈالر کی منتقلی مارچ تک مکمل ہو گی اس حوالے سے تمام پیپر ورک مکمل ہو گیا ہے۔ خیال رہے متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو 3 ارب ڈالردینے کا اعلان کیا تھا۔عرب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ یو اے ای پاکستان کی مالی پالیسی کی سپورٹ کے لیے 3 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک میں جمع کروائے گا۔ یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان اسٹیٹ بینک میں تین ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان کیا۔اسٹیٹ بینک میں 3 ارب ڈالر جمع کروانے کا اعلان ابوظہبی فنڈ فار ڈیولپمنٹ نے ایک بیان میں کیا۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستانکی معیشت کو سنبھالا دینے کے لیے 3 ارب ڈالر دینے کا اعلان کیے جانے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے بھی یو اے ای حکومت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ ان کا ٹوئیٹر پیغام میں کہنا تھا کہ مشکل وقت میں فراخدلی سے پاکستان کی مدد کرنے پر یو اے ای کا شکریہ۔یہ سالوں سے محیط ہماری دوستی اور کمٹمنٹ کا حصہ ہے۔ جب کہ دوسری جانب سعودی عرب کی جانب سے اعلان کر دہ امدادی پیکج کے تحت خطیر رقم پر مبنی ایک اور قسط پاکستان آ چکی ہے۔اس امدادی پیکج کی قسط آنے کے بعد پاکستان کے زر مبادلہ میں بڑا اضافہ ہو گیا تھا۔اور اب اگلے ہفتےیو اے ای کی طرف سے ملنے والے 3 ارب ڈالر میں سے 1ارب ڈالر پاکستان کو منتقل ہو جائیں گے