برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے: پاکستانی نژاد لارڈ قربان

ویب ڈیسکویب ڈیسک 15 دسمبر 2018
لندن: پاکستانی نژاد لارڈ قربان حسین کا کہنا ہے کہ اگر برطانیہ ثالث بنے تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، مسئلہ کشمیر سنگین ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں لارڈ قربان کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ ارب انسانوں کا مستقبل مسئلہ کشمیر کے باعث داؤ پر لگا ہے، برطانیہ دونوں ممالک کو قریب لانے کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ دولت مشترکہ ممالک کے انسانوں کی زندگیاں کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کا معاملہ سنگین ہے، برطانیہ اگر اپنا کردار ادا کرے تو مسئلے کا حل ممکن ہے۔

لارڈ نذیر احمد کا مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا مطالبہ

خیال رہے کہ رواں سال جولائی میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احد نے مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کا برطانیہ کی کاؤنٹی ساؤتھ یارکشائر کے علاقے روتھرہیم میں برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن لارڈ نذیر احمد نے کہا تھا کہ برطانیہ بھی اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ زمبابوے کی طرز پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کانفرنس منعقد کی جائے، تاکہ اہم مسئلے کو بات چیت کے ذریعےحل کیا جاسکے۔ ا۔ے