وفاقی وزیرپیٹرولیم کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پرزور

وفاقی وزیرپیٹرولیم کا تاپی گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پرزوراسلام آباد:(07 دسمبر 2018) پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر غلام سرور خان نے ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی جلد تکمیل پر زور دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم اور قدرتی وسائل کے وزیر غلام سرور خان کی تاپی پائپ لائن کمپنی کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر نے کہا یہ منصوبہ ایک ہزار 680 کلومیٹر طویل پائپ لائن پر مشتمل ہے اور اس سے تین ارب 20 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی لاگت آٹھ ارب 50 کروڑ ڈالر ہے جسے مزید کم کیا جاسکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس منصوبے میں پاکستان کا حصہ پانچ فیصد ہے۔