تم اتنا بھی نہیں جانتے“ کم سن طالبہ نے ٹرمپ کی واٹ لگادی

نئی دہلی ( 24نیوز )پہلے تولو پھر بولو، یہ محاورا بہت پرانا ہے مگر سوشل میڈیا کے اس دور میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ گئی ہے کیونکہ اب دنیا کی دوسری نکڑ پر بیٹھا کوئی شخص بھی آپ کی غلط بیانی یا غلط معلومات پر آپکو شرمندہ کر سکتا ہے، بھلے ہی آپ امریکی صدر ہوں، پاکستان یا بھارت کے وزیر اعظم یا کوئی بڑی فلمی شخصیت ہوں،جی ہاں ایک بھارتی لڑکی نے ٹوئٹر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی واٹ لگا دی، لڑکی نے ٹرمپ کی ٹوئیٹ کا ایسا جواب دیا کہ وہ وائرل ہوگیا۔ ضرور پڑھیںامریکی صدر نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ شدید اور خوفناک برف باری نے پچھلے سب ریکارڈ تور دیئے ہیں،یہ جو کچھ ہو رہا ہے کیا اس کا نام گلوبل وارمنگ ہے ؟؟ ضرور پڑھیں جسکے جواب میں اشتھا ساراما نامی ایک اٹھارہ سالہ طالبہ نے جواب دیا کہ میں آپ سے 54 سال چھوٹی ہوں ،، اور ابھی ابھی ہائی سکول ایوریج نمبروں کے ساتھ پاس کیا ہے لیکن اسکے باوجود میں آپ کو بتا سکتی کہ موسم اورآب ہوا دو الگ الگ چیزیں ہیں اگر آپ اسے سمجھنا چاہتے ہیں میں آپ کو اپنی دوسری جماعت کا انسائیکلوپیڈیا بھجوا سکتی ہوں اس میں تصوویرں بھی ہیں اور آپ کو اچھی طرح سمجھ آ جائے گا ۔ کم عمر بھارتی طالبہ کا ٹوئٹر پر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹوئیٹ کے جواب میں کہنا ہے کہ تم تو اتنا بھی نہیں جانتے جو میں نے دوسری جماعت میں پڑھ لیا تھا۔