بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچے

بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی ہم شکل کے سوشل میڈیا پر چرچےممبئی:(06 فروری 2019) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی ہم شکل کو دیکھ کر چکرا سی گئیں جس کی اہم وجہ کوہلی کی بیگم صاحبہ کی کاربن کاپی امریکی گلوکارہ کا سوشل میڈیا پر چرچاہے۔امریکی گلوکارہ جولیا مائیکلس نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو بالی وڈ بیوٹی انوشکا شرما کی کاربن کاپی ہیں۔ابتدا میں تو سب یہی سمجھے کہ انوشکا نے کسی نئی فلم کے لیے گوری میم کا روپ اپنایا ہے لیکن حقیقت عیاں ہوئی تو سبھی دنگ رہ گئے۔سوشل میڈیا پر اس قدر مشابہت پر دونوں کا چرچا ہوا تو امریکی گلوکارہ نے بھی اپنی اور انوشکا شرما کی تصویر اپ لوڈ کرکے حیرت کا اظہار کیا۔جواب میں کوہلی کی بیگم صاحبہ نے بھی کچھ ایسے ہی تاثرات کا اظہار کیا۔اس حد تک مشابہت کے بعد انوشکا شرما کی خواہش ہے کہ وہ اپنی اس ہم شکل سے ضرور ملیں جبکہ سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔