مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف عمران خان کے نقطہٴ نظر نے پذیرائی حاصل کی

اسلام آباد – وزیرِ اعظم عمران خان نے جمعرات (31 اکتوبر) کو مذہبی انتہا پسندوں کے خلاف اپنے نقظہٴ نظر کی وجہ سے پذیرائی حاصل کی، جبکہ مظاہرین نے عدالتِ عظمیٰ کی جانب سے توہینِ رسالت کے ایک فیصلے کوکو منسوخ کرنےپر اہم سڑکوں کو بند کر دیا۔

خان نے ان شدت پسندوں کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا جنہوں نے توہینِ رسالت کرنے پر سزائے موت کی منتظر ایک عیسائی خاتون آسیہ بی بی کی رہائی کے بعد ملک کی عدالتِ عالیہ کے جج کو پھانسی دیے جانے اور فوج کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بغاوت کا مطالبہ کیا۔

خان نے بدھ کو ملک بھر میں ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے خطاب میں کہا، "ہم لوگوں کی جان و مال کو تحفظ فراہم کریں گے۔ ہم کسی سبوتاژ کی اجازت نہیں دیں گے۔"