عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی

پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ باولر عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ میں دھوم مچا دی ہے اور ہر طرف پاکستانی کھلاڑی کے ہی چرچے ہو رہے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق عثمان شنواری نے بگ بیش لیگ کے تازہ سیزن کی تیز ترین گیند کروا دی ہے جس کی رفتار 151 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی ۔بیگ بیش لیگ میں میلبرن رینی گیڈز کی نمائندگی کررہے عثمان شنواری نے میلبرن اسٹارز کیخلاف اپنے اسپیل کی پہلی گیند کرائی جو انتہائی تیزرفتار قرار پائی۔کھلاڑی کھیلنے کیلئے آگے بڑھا لیکن گیند اس قدر تیز تھی کہ بلے باز کو سمجھ ہی نہ آئی اور سیدھی وکٹ سے ٹکرائی جبکہ اس طوفانی گیند نے وکٹ کے پرخچے بھی اڑا کر رکھ دیئے ۔عثمان شنواری نے یہ گیند 151 کلو میٹر فی گھنٹہ سےکرائی.