سینچورین ٹیسٹ جہاں دو دن میں 30 وکٹیں گریں

5 Years ago

سینچورین میں کھیلے جانے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی دوسری اننگز کا بھی اختتام ہو چکا ہے اور جنوبی افریقہ کو جیتنے کے لیے 149 رنز کا ہدف ملا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سینچورین میں جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا 127 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے دوبارہ آغاز کیا تو ڈیل سٹین اور باووما نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 36 رنز بنائے۔باووما نے اہم 53 رنز کی اننگز کھیلی جنھیں شاہین شاہ آفریدی نے آؤٹ کیا۔ ان کے بعد جنوبی افریقہ کے دوسرے کامیاب بلے باز کوئنٹن ڈی کاک رہے جنھوں نے 45 رنز کی اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو پہلی اننگز میں 42 رنز کی برتری دلا دیتاہم پاکستانی بولرز وقفے وقفے سے وکٹیں لیتے رہے اور جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کو 223 رنز پر سمیٹ دیا۔ پاکستان کی جانب سے نوجوان بولر شاہین شاہ آفریدی اور ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عامر نے چار، چار وکٹیں لیں۔پھر پاکستان نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور دونوں اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے انتہائی عمدہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی 42 رنز کی برتری کو ختم کر دیا۔ تاہم یہ سلسلہ زیادہ دیر نہ چل سکا اور صرف دو رنز کی برتری حاصل کرتے ہی فخر زمان ایک جارحانہ شاٹ کھیلتے ہوئے آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعد کریز پر شان مسعود آئے جنھوں نے امام الحق کا بھرپور ساتھ دیا اور دونوں بلے بازوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 57 رنز بنائے اور چائے کے وقفے تک کریز پر جمے رہے۔ اس وقت ایسا لگ رہا تھا کہ پاکستان ایک بڑا ہدف دینے میں کامیاب ہو جائے گا لیکن وقفے کے فوراً بعد ہی امام الحق 57 رنز بنا کر اولیوئر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔اس کے بعد کیا تھا پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک دم سے للکھڑا گئی اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گرتی رہیں۔ اظہر علی اور کپتان سرفراز احمد صفر صفر، اسد شفیق اور بابر اعظم چھ، چھ رنز بنا کر چلتے بنے۔ واضح رہے کہ سینچورین ٹیسٹ کے ابتدائی دو دنوں میں کل تک 30 وکٹیں گری ہیں۔صرف شان مسعود ہی تھے جو اس دوران کریز پر جمے رہے اور ان تمام وکٹوں کو گرتا دیکھتے رہے۔ انھوں نے 120 گیندوں پر 65 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور اپنی ٹیم کو 190 تک پہنچا دیا۔ اس طرح پاکستان نے میزبان ٹیم کو یہ ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔AFP
جنوبی افریقہ کی جانب سے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی سب سے کامیاب بولر اولیوئر ہی رہے جنھوں نے میچ میں کل 11 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے ساتھ ساتھ دوسری اننگز میں رباڈا نے تین اور ڈیل سٹین نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.