فاصلاتی تعلیم ہر شبعہ زندگی کیلئے بہترین انتخاب ہے, ڈاکٹر امان اللہ

پنڈی گھیب ریخبل ﮈائریکڑ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک ﮈاکڑ امان اللہ مالک نے کہا ہے کہ فاصلاتی تعلیم ہر شبعہ زندگی سے تعلق رکھنے والے مردوخواتین کا بہترین انتخاب ہے جس سے طالبعلم کم وسائل اور قلیل وقت جیسے وسائل کے باوجود بہترین نصاب کے ﺫریعے شعور کی منازل تہہ کر سکتے ہیں ٹیوٹرز اوپن یونیورسٹی کے تعلیمی نظام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں طلبا اور ٹیوٹرز کے مابین بہتر تعلق قائم رکھنے کے لیئے یونیورسٹی کیجانب سے واضح ہدایت جاری کی گئیں ہیں بر وقت اسائمنٹس,امتحانات اور دیگر امور طلبا کی رہنمائی کے لیئے ٹیوٹرز کی ٹریننگ انتہائی ضروری ہیں اسائمنٹ کے لیئے دئیے جانے والے معاوضے کا عمل کمپیوٹرائزﮈ ہونے کے بعد ٹیوٹرز کی کارکردگی میں کافی بہتری آئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریخبل آرﮈینیٹر پروفیسر حافظ عبدالغفار کے زیر اہتمام ہائی سکول نمبر1 پنڈی گھیب میں منعقدہ ٹیوٹر بریفینگ میٹنگ تحصیل بھر کے مردوخواتین ٹیوٹرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا