پلوامہ دہشت گردانہ حملہ : شہیدوں کے اعزاز میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے کیا یہ بڑا فیصلہ

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے پلوامہ میں فدائین دہشت گردانہ حملہ کے بعد ایک بڑا فیصلہ کیا ہے ۔ وراٹ کوہلی نے ٹویٹر پر لکھا کہ ان کے فاونڈیشن کے ذریعہ دئے جانے والے انڈین اسپورٹس آنر ایورڈ کو رد کردیا گیا ہے۔ یہ پروگرام اب بعد میں کیا جائے گاوراٹ کوہلی نے جمعہ کی رات کو ٹویٹر پر لکھا کہ غم کے اس وقت میں ہم اس پروگرام کو منسوخ کررہے ہیں ، جسے کل ( ہفتہ ) ہونا تھا ۔ اس سے پہلے جمعہ کو وراٹ کوہلی نے لکھا کہ پلوامہ حملہ کی خبر سن کر دنگ ہوں ، شہید جوانوں کو میری طرف سے خراج عقیدت اور زخمی جوانوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں ۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے جمعرات کو پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ ہونے کے کچھ گھنٹوں کے بعد ہی وراٹ کوہلی کو اپنے ایک ٹویٹ کی وجہ سے ٹرول ہونا پڑا تھا ۔ دراصل کوہلی نے ٹویٹر پر ایک پروموشنل ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا ، جس کے بعد لوگ بھڑک گئے اور انہیں پیسہ کے اوپر حب الوطنی کو ترجیح دینے کی نصیحت دے ڈلی ۔