حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا

اسلام آباد ۔ 31 جنوری (اے پی پی) حکومت نے ماہ فروری کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔ جمعرات کو یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ماہ فروری کیلئے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پٹرول، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں بالترتیب 0.59، 0.73 اور 0.25 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد پٹرول کی قیمت 90 روپے 38 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 106 روپے 68 پیسے، مٹی کا تیل 82.25 روپے جبکہ لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت 75.03 روپے ہو گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا۔