مسلم لیگ (ن) کے ایک اور رہنما کو جیل ہوگئی

(سٹی 42) احتساب عدالت نے لاہور پارکنگ کمپنی سکیںڈل میں گرفتار حافظ میاں نعمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
یہ بھی لازمی پڑھیں: نیوز ہیڈ لائنز 11 بجے 8 دسمبر 2018
تفصیلات کے مطابق جسمانی ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام نے لاہور پارکنگ کمپنی کرپشن کیس میں گرفتار لیگی رہنما حافظ میاں نعمان کو احتساب عدالت میں پیش کیا، سماعت کے دوران نیب کےپراسیکیوٹروارث جنجوعہ نے حافظ میاں نعمان کوجیل بھجوانےکی استدعا کی۔ جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے حافظ میاں نعمان کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیاواضح رہے کہ 28 نومبر کو نیب حکام نے حمزہ شہباز کے قریبی ساتھی اور لاہور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کو لاہور ہائیکورٹ کمرہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔