پی ایس ایل کا میلہ لگنے میں تین دن رہ گئے، ٹکٹس کی آن لائن فروخت اسی ہفتے شروع ہوگی

لاہور: پی ایس ایل کا میلہ لگنے میں تین دن رہ گئے، کراچی، لاہور کے میچز کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت اسی ہفتے شروع ہوگی۔ ٹکٹ کی کم سے کم قیمت پانچ سو روپے ہوگی۔جوش دکھاؤ، موج مناؤ کرکٹ دیوانگی کے دن آگئے۔ کراچی اور لاہور میچز کی ٹکٹس کی سیل اسی ہفتے شروع ہوگی۔ سستے سے سستا ٹکٹ پانچ سو روپے کا ہوگا جبکہ مہنگا ترین ٹکٹ بارہ ہزار میں ملے گا۔دو مرتبہ کی فائنلسٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی دبئی پہنچ گئی۔ بڑے ایونٹ کے لیے بڑی تیاریاں، ملتان سلطانز نے فلڈلائٹس میں طویل پریکٹس سیشن کیا۔دوسری جانب کھلاڑیوں نے دبئی میں ڈیرے ڈال لیے، ٹیموں کی پریکٹس جاری ہے