مولانا فضل الرحمان 44 لاکھ کی لسی پی گئے تھے،انہیں اسلام کی خدمت کرنی چاہئے لیکن وہ کیا کررہے ہیں؟ ز

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو اسلام کی خدمت کرنی چاہیے تھی لیکن وہ میاں نواز شریف اور شہباز شریف کی خدمت کرنے میں لگے ہوئے ہیں، زرتاج گل نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میںجتنی زمینوں پر قبضہ کیا ہے اور اس کے علاوہ آن ریکارڈ بات ہے کہ وہ 44 لاکھ کی لسی پی گئے تھے، یہ بات میں اپنی طرف سے نہیں کہہ رہی، مولانا صاحب کو اللہ کا خوف کرنا چاہیے، میں نے تو پہلے ہی

کہا تھا کہ شاید ایک دن وہ بھی میاں نواز شریف کے ساتھ جیل میں سوہن حلوہ کھاتے پھریں گے۔