ن لیگ جو کرے گی اس کا خمیازہ خود بھگتے گی ،فیاض الحسن چوہان

ہور:(ملت آن لائن) وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورشہبازشریف کےکیسزکورکوانےکی کوشش کی جارہی ہے،ن لیگ قیادت کوپتہ ہےکیسزمیں اب ان کوسزائیں ہونے جارہی ہیں، ن لیگ جوکرےگی اس کاخمیازہ خود بھگتےگی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر ن لیگی کارکنان کی ہنگامہ آرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا شہبازشریف اورحمزہ شہبازکی ہدایت پرکارکنان کوجمع کیاگیا اور احتساب عدالت کےباہرجان بوجھ کرماحول خراب کیاگیا، ن لیگ کارکنان کے پولیس اہلکاروں کودھکے دینے کی مذمت کرتاہوں۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سےحکمت عملی کےتحت کارروائی کی گئی، حمزہ شہباز نےآج صبح ہی کہہ دیاتھااسمبلی کے اندر اور باہر احتجاج کریں گے، شہباز شریف کےخلاف کیس جاری ہے، روکنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا مسلم لیگ ن کی جانب سے نوازشریف اورشہبازشریف کےکیسزکورکوانےکی کوشش کی جارہی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس بھی منطقی انجام کی طرف جارہاہے، ن لیگ قیادت کوپتہ ہےکیسزمیں اب ان کوسزائیں ہونے جارہی ہیں۔