دنیا کی 500امیر ترین شخصیات 511ارب ڈالر سے محروم

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال دنیا کی امیر ترین شخصیات 511 ارب ڈالر سے محروم ہوگئیں، 500 امیر ترین شخصیات کی دولت کی مالیت 4.7 کھرب ڈالر رہی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے 69 ارب ڈالر کمائے، 53 ارب ڈالر کھوئے جبکہ ستمبر میں جیف بیزوس کے اثاثوں کی مالیت 168 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی ۔۔ستمبر سے اب تک جیف بیزوس کی دولت کم ہوکر 115 ارب ڈالر رہ گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ بحرانوں سے دو چار فیس بک رواں سال 23 ارب ڈالر سے محروم ہوئی۔