ٹیلی نار پاکستان کا پہلا 4.5جی نیٹ ورک بن گیا

ٹیلی نارنے پاکستان میں پہلی مرتبہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنی جدید ترین 4.5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز کر دیا ہے
کراچی (کامرس ڈیسک)ٹیلی نارنے پاکستان میں پہلی مرتبہ کراچی، لاہور، راولپنڈی اور اسلام آباد میں اپنی جدید ترین 4.5 جی ٹیکنالوجی کا آغاز کر دیا ہے جو تیز رفتار ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان کو بااختیار بنانے کے لئے اس کے عزم کا اظہار ہے ۔ ٹیلی نار کی اس جدید ترین سروس سے صارفین کے تجربات میں مزید اضافہ ہوگا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر سگوے بریکے نے اپنے جدید ترین LTE نیٹ ورک پر پہلی کال کرتے ہوئے 4.5 جی ٹیکنالوجی کا افتتاح کیا۔