کراچی میں مشکوک موٹرسائیکل سوار ایئرپورٹ کے لاؤنج تک پہنچ گیا

کراچی ایئرپورٹ پر سخت ترین سکیورٹی کے باوجود مشکوک موٹر سائیکل سوار تمام رکاوٹوں کو عبور کرتا ہوا بین الاقوامی روانگی لاؤنج تک پہنچ گیا۔

ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو روک کر حراست میں لے لیا۔

موٹر سائیکل سوار کے ایئرپورٹ میں گھسنے سے مسافروں اور ائیر پورٹ پر موجود دیگر افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار سے تفتیش جاری ہے۔