پی آئی اے کے پاس ملکی و غیر ملکی پروازوں کے لیے صرف 32 طیارے

راولپنڈی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے پاس 32 طیارے کام کر رہے ہیں جن میں سے 6 ابھی زیر مرمت ہیں۔

32 طیاروں میں 12 بوئنگ 777، 11 اے 320 اور 9 اے ٹی آر طیارے 30 مقامات پر پرواز بھر رہے ہیں جبکہ زیر مرمت طیاروں میں ایک بوئنگ 777، 2 اے 320 اور 3 اے ٹی آر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کے پاس مختلف اقسام کے 64 طیارے ہوا کرتے تھے جن میں ایئر بس اے 310، اے 300 اور اے 330، بوئنگ 737 اور 747 اور ڈوگلاس ڈی سی 9 اور ڈی سی 10 شامل ہیں