‏زلزلے کی شدت 5.8 تھی، میٹ ڈپارٹمنٹ.

کراچی، خیبر پختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہاٹ اور اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 5 اعشاریہ 8 شدت کا زلزلہ آیا تاہم کسی قسم کے نقصان کی کوئی رپورٹ نہیں آئی۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے نیشنل سیزمک مانیٹرنگ سینٹر اسلام آباد کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش کا جس کی گہرائی 208 کلومیٹر اور ریکٹر سیل میں اس کی شدت 5.8 تھی۔

میٹ ڈپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں صبح 7 بج کر 38 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 2.9 تھی۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں جھٹکے کے محسوس کیے گئے جبکہ صارفین ٹویٹر اور سوشل میڈیا کے دیگر ذرائع میں اس حوالے سے سوالات کرتے رہے۔

کے پی کے ضلع کوہاٹ میں زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جہاں شہری خوف کے باعث گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے شمالی علاقوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا تھا کہ دوسرا زلزلہ انڈونیشیا کے جزیرہ سماٹرا میں ریکارڈ کیا گیا جہاں زلزلے کی شدت 6.1 تھی۔