‏کسی کو 3 دن تک پتا کیوں نہیں چلا؟

کیا آپ کسی لفٹ کچھ دن تک پھنس کر اکیلے رہنے کی ہمت کرسکتے ہیں؟ یقیناً نہیں کیونکہ یہ آسان کام نہیں۔

مگر تصور کریں کہ کوئی فرد 3 دن تک ایک لفٹ میں قید رہا ہو، جہاں سے وہ اپنی مدد کے لیے بھی کسی کو بلا نہ سکے تو کیا ہوگا؟

ایسا ہی واقعہ امریکی شہر نیویارک میں اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون 3 دن کے لیے لفٹ میں پھنس کر رہ گئی۔

مزید پڑھیں : اگر آپ کسی لفٹ میں پھنس جائیں تو؟
نیویارک کی ایک اپارٹمنٹ بلڈنگ کے صفائی کے عملے میں شامل خاتون کے ساتھ یہ واقعہ جمعے کو پیش آیا اور اسے پیر کی صبح لفٹ سے نکال کر ہسپتال بھیجا گیا۔

حکام کے مطابق یہ خاتون لفٹ میں خرابی کے باعث پھنس گئی تھی اورہفتہ وار تعطیلات کے باعث کسی کو علم نہیں، پیر کو عمارت کے مالکان نے ریسکیو حکام کو خاتون کی مدد کے لیے طلب کیا۔

یہ عمارت ایک ارب پتی سرمایہ کار وارن اسٹیفنز اور ان کی اہلیہ کی ہے۔

سی بی ایس نیویارک کے مطابق مین ہیٹن میں واقع اس نجی عمارت میں یہ خاتون دوسری اور تیسری منزل کے درمیان لفٹ میں پھنس گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ایمرجنسی کی صورت میں کیا کرنا چاہیے؟

یہ خاتون عمارت میں صفائی کا کام کررہی تھی جب مالکان شہر سے باہر تھے اور پھر لفٹ میں پھنس گئی۔

جب مالکان کی پیر کو واپسی ہوئی تو انہیں اس حادثے کا علم ہوا اور انہوں نے مدد کے لیے ریسکیو سروس سے مدد لی۔

ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کو لفٹ سے نکال کر ہسپتال نکالا گیا اور اس کی حالت اچھی قرار دی جارہی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق وہ اس واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں کہ آخر متاثرہ خاتون کو مدد جلد کیوں نہیں مل سکی