ریلوے کے 20 ارب کا قرضہ کرایوں سے پورا کریں گے، شیخ رشید


پشاور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ریلوے کا 20 ارب کا قرضہ کرایوں کی مدد سے پورا کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی دارالحکومت میں کراچی اور پشاور کے درمیان رحمٰن بابا ایکسپریس کی افتتاحی تقریب کے دوران کیا۔

شیخ رشید احمد نے بتایا کہ پاکستان ریلوے پر 20 ارب روپے کا قرضہ ہے جسے مسافروں کو وی وی آئی پی سہولیات دے کر اور ان سے کرایے حاصل کرکے پورا کیا جائے گا