سزائے موت سے متعلق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے ووٹ کی غلطی درست کردی گئی

اسلام آباد: پاکستان کے سینئر سفارتکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اقومِ متحدہ میں سزائے موت کو ختم کرنے سے متعلق قرارداد پر پاکستان کے ووٹ سے متعلق ہونے والی غلطی کو ٹھیک کر دیا گیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجتماعی سیشن کے دوران سزائے موت ختم کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی گئی تھی جس میں ایک سو 21 رکن ممالک نے 7ویں قرارداد کے حق میں ووٹ دیا اور 35 ممالک نے اس کے خلاف ووٹ دیا جبکہ 32 ممالک نے اس پر اپنی رائے نہیں دی۔

نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی اس ووٹنگ میں ادارے کو حیرانی تب ہوئی جب یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے، تاہم یہ غلطی کی وجہ سے حق میں ریکارڈ ہوگیا تھا جسے بعد میں درست کرلیا گیا۔