بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو آج واپس بھیجا جائے گا، دفتر خارجہ


دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان میں سزا پوری کرنے والے بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو آج (منگل) کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت بھیجا جائے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق حامد نہال انصاری کو دوپہر ایک سے 3 بجے کے درمیان واپس بھیجا جائے گا۔

دوسری جانب مردان جیل کے حکام کا کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس حامد نہال انصاری کو سخت سیکیورٹی میں مردان جیل سے لاہور منتقل کیا گیا جبکہ نہال انصاری کے وکیل قاضی انور نے بھی ان کی رہائی کی تصدیق کی