عدلیہ مخالف انٹرویو: فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے عدلیہ اور چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو کے معاملے میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کردی۔

وفاقی دارالحکومت کی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے چیف جسٹس کے خلاف اشتعال انگیز انٹرویو سے متعلق کیس کی سماعت کی، اس دوران ملزم کو عدالت کے رو برو پیش کیا گیا۔

اس موقع پر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کی گئی، تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا