دنیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات

گوگل نے دنیا کے متعدد ممالک میں سرچ کی جانے والی شخصیات، مسائل، موضوعات اور فلموں کی فہرست جاری کردی۔

گوگل نے جہاں پاکستان میں سرچ کی جانے والی 10 بڑی شخصیات، 10 مقبول فلموں اور اسپورٹس ٹرینڈز کی فہرست جاری کی، وہیں گوگل نے بھارت میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات سمیت وہاں کی مقبول فلموں اور گانوں کی فہرست بھی جاری کی۔

اسی طرح گوگل نے عالمی سطح پر بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات، گانوں، خبروں، مسائل، موضوعات اور فلموں کی فہرست بھی جاری کی۔

دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں برطانوی شاہی خاندان کی نئی بہو میگھن مارکل ہیں، جو رواں برس پاکستان اور بھارت میں بھی سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں شامل رہیں