’پاکستان کو اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے کسی ملک کی ہدایت کی ضرورت نہیں‘

Welcome
اسلام آباد: پاکستان نے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے مذہبی آزادی کے حوالے سے یک طرفہ اور سیاسی مقاصد کے لیے ترتیب دی گئی رپورٹ کو مسترد کردیا جس کے تناظر میں اسے بلیک لسٹ میں شامل کیا گیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مذہبی آزادی کے بیرونی اندازوں کو مسترد کرتا ہے، تعصب پر مبنی یہ غیر ضروری رپورٹ لکھنے والوں کی غیرجانبداری پر کئی سوالات اٹھاتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان ایک کثیر المذہبی اور اور کثرت پسندانہ معاشرے پر مبنی ملک ہے جہاں مختلف مذاہب اور عقائد سے تعلق رکھنے والے افراد مل جل کر رہتے ہیں۔