’عمان نے اپنی فضائی حدود سے اسرائیلی طیاروں کو پرواز کی اجازت دے دی‘

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ عمان اپنی فضائی حدود کے ذریعے اسرائیلی طیاروں کو پرواز کرنے دے گا جو فلسطین کے تنازع کے باوجود عرب ریاستوں کے ساتھ تعلقات کی ایک اور کوشش ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم کا یہ اعلان اکتوبر میں عمان کے اچانک دورے کا نتیجہ ہے جبکہ یہ بات یاد رہے کہ صرف 2 عرب ممالک اردن اور مصر باضابطہ طور پر اسرائیل کو تسلیم کرتے ہیں۔

نیتن یاہو نے کہا کہ ’جب میں عمان میں تھا میں نے سلطان قبوس سے بات کی، جنہوں نے مجھے کہا کہ ای آئی اے آئی ایئرلائنز عمان کے اوپر سے پرواز کرنے کے قابل ہوگی