
’ہر سال دنیا میں 26 کھرب ڈالر کرپشن کی نذر ہوتے ہیں‘
6 Years agoانسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے ڈویلپمنٹ پروگرام (یو این ڈی پی) نے بتایا کہ عالمی جی ڈٰ پی کا 5 فیصد سالانہ کرپشن کی نذر ہوتا ہے۔
یو این ڈی پی کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں امداد سے 10 گنا زیادہ رقم کرپشن کا شکار ہوجاتی ہے۔
اقوام متحدہ نے ممبر ممالک پر زور دیا کہ وہ کرپشن سے لڑنے کے لیے اقدامات کو مزید مستحکم کریں، کیونکہ یہ ایک سنگین جرم ہے جس سے معاشرے کی سماجی اور اقتصادی ترقی پر ضرب لگتی ہے۔