‏امریکی آرمی چیف عہدہ چھوڑنے سے پہلے کیا چاہتے ہیں؟


واشنگٹن: امریکا کے آرمی چیف جنرل جوزیف ڈانفورڈ نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کی واپسی جنوبی ایشیا میں عدم استحکام اور دہشت گردوں کو امریکا پر ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کے لیے خلا فراہم کرسکتی ہے۔

اس لیے انہوں نے افغانستان میں امریکی فوج کی طویل دورانیے کے لیے موجودگی کی تجویز دی، جو جنگ زدہ ملک میں استحکام کے لیے ہے۔

ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کس صورت میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی کی تجویز دے سکتے ہیں، جس پر امریکی آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے ویڈیو انٹرویو میں کہا کہ 'میں تجویز نہیں دوں گا کہ ہم افغانستان چھوڑ دیں، کیونکہ میرے مطابق افغانستان کو چھوڑنا نا صرف جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کا باعث ہوگا بلکہ اس سے دہشت گردوں کو امریکی عوام، ان کی سرزمین اور ان کے اتحادیوں کے خلاف منصوبوں کے لیے خلا مل جائے گا (جیسا انہوں نے 11 ستمبر 2001 میں کیا تھا)'۔