لارڈ نذیر کو 72 گھنٹوں کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی

ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد لارڈ نذیر کو اجازت دی
برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے تاحیات رکن لارڈ نذیر کو 72 گھنٹون کے لیے پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی ممبر پارلیمنٹ لارڈ نذیر احمد کو لندن سے پاکستان آمد پر اسلام آباد ائیرپورٹ پر روک لیا گیا تھا جس کے بعد فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد 72 گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دی۔

جس کے بعد لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہحکومتی اعلان کے مطابق زائد المعیاد شناختی کارڈ پر پاکستان داخلے کی اجازت ہے، اس کے باوجود کئی گھنٹے روکنا زیادتی ہے۔برطانوی رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا سول سروس اور گورنمنٹ کے بیان میں تضاد نظر آتا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کو ایسے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہئیے۔