سندھ میگا منی لانڈرنگ، جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی

سندھ میگا منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سپریم کورٹ
میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔
زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ میں جعلی اکاؤنٹس سے رقم کی منتقلی پر عدالت عظمی نے 6 ستمبر کو جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی بہن فریال تالپور، سمٹ بینک کے سابق صدر حسین لوائی، انور مجید اور ان کے بیٹے سمیت 90 افراد تحقیقات کی ہیں۔

دوران تحقیقات جے آئی ٹی نے پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی طلب کیا تھا لیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔ تاہم بعد میں اپنے وکیل کے ذریعے بلاول بھٹو نے جے آئی ٹی کو جواب جمع کروا دیا تھا۔