34-سنن ابن ماجه
Sunan Ibn Majah Chapter - 34
حدیث نمبر 3560
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا: «اشتمال صماء» سے اور ایک کپڑے میں«احتباء» سے، کہ شرمگاہ آسمان کی طرف کھلی رہے۔...
Hadith No: 3560
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah (ﷺ) forbade two kinds of dress: Ishtimalus-Samma’ and Ihtiba’, exposing one’s private part to the sky.
حدیث نمبر 3561
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا: «اشتمال صماء» سے، اور ایک کپڑے میں«احتباء» سے، کہ تم اپنی شرمگاہ کو آسمان کی طرف کھولے رہو۔...
Hadith No: 3561
It was narrated that ‘Aishah said: “The Messenger of Allah (ﷺ) forbade two kinds of dress: Ishtimalus-Samma’ and Ihtiba’ in one garment, when you are exposing your private part to the sky.”
حدیث نمبر 3562
میرے والد نے مجھ سے کہا: میرے بیٹے! کاش تم ہم کو اس وقت دیکھتے جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب ہم پر آسمان سے بارش ہوتی تو تم خیال کرتے کہ ہماری بو بھیڑ کی بو جیسی ہے ۱؎۔...
Hadith No: 3562
It was narrated from Abu Burdah that his father said to him: “O my son, if only you could have seen us when we were with the Messenger of Allah (ﷺ), when rain fell on us; you would have thought that we smelled like sheep.”
حدیث نمبر 3563
ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اون کا بنا ہوا تنگ آستین والا رومی جبہ پہنے ہمارے پاس تشریف لائے، اور اسی میں ہمیں نماز پڑھائی، اس کے علاوہ آپ پر کوئی اور لباس نہ تھا۔...
Hadith No: 3563
It was narrated that ‘Ubadah bin Samit said: “The Messenger of Allah (ﷺ) came out to us one day, wearing a Roman cloak of wool with narrow sleeves. He led us in prayer wearing that, and nothing else.”
حدیث نمبر 3564
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا، پھر اون والے جبہ کو جو آپ پہنے ہوئے تھے الٹ دیا، اور اس سے اپنا چہرہ پونچھا۔...
Hadith No: 3564
It was narrated from Salman Farisi that the Messenger of Allah (ﷺ) performed ablution, then he turned his woolen cloak that he was wearing inside out and wiped his face with it.
حدیث نمبر 3565
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بکریوں کے کانوں میں داغتے دیکھا، اور میں نے آپ کو چادر کا تہبند پہنے دیکھا۔...
Hadith No: 3565
It was narrated that Anas bin Malik said: “I saw the Messenger of Allah (ﷺ) marking sheep on their ears, and I saw him wearing a cloak around his wrist.”
حدیث نمبر 3566
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین کپڑے سفید کپڑے ہیں، لہٰذا انہیں کو پہنو اور اپنے مردوں کو انہیں میں کفناؤ ۔...
Hadith No: 3566
It was narrated from Ibn ‘Abbas that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “The best of your garments are the white ones, so wear them and shroud your dead in them.”
حدیث نمبر 3567
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفید کپڑے پہنو کہ یہ زیادہ پاکیزہ اور عمدہ لباس ہیں ۔...
Hadith No: 3567
It was narrated from Samurah bin Jundab that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Wear white garments, for they are purer and better.”
حدیث نمبر 3568
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہتر لباس جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور مسجدوں میں اللہ کی زیارت کرتے ہو، سفید لباس ہے ۔...
Hadith No: 3568
It was narrated from Abu Darda’ that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “The best of that in which you visit Allah in your graves and your mosque is white (garments).”*
حدیث نمبر 3569
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے کپڑے فخر و غرور سے گھسیٹے گا، اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف قیامت کے دن نہیں دیکھے گا ۔...
Hadith No: 3569
It was narrated from Ibn ‘Umar that the Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever lets his garment drag out of pride, Allah will not look at him on the Day of Resurrection.”