839 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 839
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، وَعَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ . قَالَ: وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ، وَعَبْدِ اللَّهِ ابْنِ بُحَيْنَةَ، وَجَابِرٍ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَقَدْ رَخَّصَ قَوْمٌ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ فِي الْحِجَامَةِ لِلْمُحْرِمِ، قَالُوا: لَا يَحْلِقُ شَعْرًا، وقَالَ مَالِكٌ: لَا يَحْتَجِمُ الْمُحْرِمُ إِلَّا مِنْ ضَرُورَةٍ، وقَالَ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، وَالشَّافِعِيُّ: لَا بَأْسَ أَنْ يَحْتَجِمَ الْمُحْرِمُ وَلَا يَنْزِعُ شَعَرًا.
Hadith in Urdu
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور آپ محرم تھے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- ابن عباس کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں انس ۲؎، عبداللہ بن بحینہ ۳؎ اور جابر رضی الله عنہ سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- اہل علم کی ایک جماعت نے محرم کو پچھنا لگوانے کی اجازت دی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ وہ بال نہیں منڈائے گا، ۴- مالک کہتے ہیں کہ محرم پچھنا نہیں لگوا سکتا، الا یہ کہ ضروری ہو، ۵- سفیان ثوری اور شافعی کہتے ہیں: محرم کے پچھنا لگوانے میں کوئی حرج نہیں لیکن وہ بال نہیں اتار سکتا۔
Hadith in English
Ibn Abbas narrated: The Messenger of Allah was cupped while he was a Muhrim. .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 839 In-book reference : Book 9, Hadith 32 English translation : Vol. 2, Book 4, Hadith 839
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status صحیح
- Baab Chapter: What Has Been Related About Cupping For Muhrim
- Kitab The Book on Hajj
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/جزاء الصید ۱۱ (۱۸۳۵)، والصوم ۳۲ (۱۹۳۸)، والطب ۱۲ (۵۶۹۵)، و۱۵ (۵۷۰۰)، صحیح مسلم/الحج ۱۱ (۱۲۰۳)، سنن ابی داود/ المناسک ۳۶ (۱۸۳۵)، سنن النسائی/الحج ۹۲ (۲۸۴۸)، مسند احمد (۱/۲۲۱، ۲۹۲، ۳۷۲)، (تحفة الأشراف : ۵۷۳۷، ۵۹۳۹)، وأخرجہ کل من: سنن ابن ماجہ/المناسک ۸۷ (۳۰۸۱)، مسند احمد (۱/۲۱۵، ۲۲۲، ۲۳۶، ۲۴۸، ۲۴۹، ۲۸۳، ۲۸۶، ۳۱۵، ۳۴۶، ۳۵۱، ۳۷۲)، سنن الدارمی/ الحج ۲۰ (۱۸۶۰) من غیر ہذا الطریق وبتصرف یسیر فی السیاق