3858 - جامع الترمذي

Jam e Tirmazi - Hadees No: 3858

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَبِيبِ بْنِ عَرَبِيٍّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ كَثِيرٍ الْأَنْصَارِيُّ، قَال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ طَلْحَةَ بْنَ خِرَاشٍ، يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يَقُولُ:‏‏‏‏ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:‏‏‏‏ لَا تَمَسُّ النَّارُ مُسْلِمًا رَآنِي،‏‏‏‏ أَوْ رَأَى مَنْ رَآنِي . قَالَ طَلْحَةُ:‏‏‏‏ فَقَدْ رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، ‏‏‏‏‏‏وَقَالَ مُوسَى:‏‏‏‏ وَقَدْ رَأَيْتُ طَلْحَةَ، ‏‏‏‏‏‏قَالَ يَحْيَى:‏‏‏‏ وَقَالَ لِيّ مُوسَى:‏‏‏‏ وَقَدْ رَأَيْتُنِي وَنَحْنُ نَرْجُو اللَّهَ. قَالَ أَبُو عِيسَى:‏‏‏‏ هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ، ‏‏‏‏‏‏لَا نَعْرِفُهُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ مُوسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْأَنْصَارِيِّ، ‏‏‏‏‏‏وَرَوَى عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، وَغَيْرُ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْحَدِيثِ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ مُوسَى هَذَا الْحَدِيثَ.

Hadith in Urdu

میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جہنم کی آگ کسی ایسے مسلمان کو نہیں چھوئے گی جس نے مجھے دیکھا، یا کسی ایسے شخص کو دیکھا جس نے مجھے دیکھا ہے“، طلحہ ( راوی حدیث ) نے کہا: تو میں نے جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کو دیکھا ہے اور موسیٰ نے کہا: میں نے طلحہ کو دیکھا ہے اور یحییٰ نے کہا کہ مجھ سے موسیٰ ( راوی حدیث ) نے کہا: اور تم نے مجھے دیکھا ہے اور ہم سب اللہ سے نجات کے امیدوار ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف موسیٰ بن ابراہیم انصاری کی روایت سے جانتے ہیں، ۲- اس حدیث کو علی بن مدینی نے اور محدثین میں سے کئی اور لوگوں نے بھی موسیٰ سے روایت کی ہے۔

Hadith in English

Narrated Talhah bin Khirash: I heard Jabir bin 'Abdullah saying: 'I heard the Prophet (ﷺ) saying: The Fire shall not touch the Muslim who saw me, or saw one who saw me. .

English reference : Vol. 1, Book 46, Hadith 3858 Arabic reference : Book 49, Hadith 4231

Previous

No.3858 to 3956

Next
  • Book Name Jam e Tirmazi
  • Hadees Status (ضعیف) (سند میں موسیٰ بن ابراہیم انصاری صدوق ہیں، لیکن احادیث کی روایت میں غلطی کرتے ہیں، گرچہ حدیث کی تحسین ترمذی نے کی ہے، اور ضیاء مقدسی نے اسے احادیث مختارہ میں ذکر کیا ہے، اور البانی نے بھی مشکاة کی پہلی تحقیق میں اس کی تحسین کی تھی، لیکن ضعیف الترمذی میں اسے ضعیف قرار دیا، حدیث میں نکارہ بھی ہے کہ اس میں سارے صحابہ اور صحابہ کے تابعین سب کے بارے میں عذاب جہنم کی نفی موجود ہے، جب کہ اس عموم پر کوئی اور دلیل نہیں ہے، اس لیے یہ حدیث منکر بھی قرار پائے گی، نیز ملاحظہ ہو: تراجع الالبانی ۳۵۹)
  • Kitab Chapters on Virtues
  • Takhreej تخریج دارالدعوہ: تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف : ۲۲۸۸)