1094 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 1094
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى عَلَى عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَثَرَ صُفْرَةٍ، فَقَالَ: مَا هَذَا ؟ فَقَالَ: إِنِّي تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً عَلَى وَزْنِ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ، فَقَالَ: بَارَكَ اللَّهُ لَكَ، أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ . قَالَ: وَفِي الْبَاب، عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَعَائِشَةَ، وَجَابِرٍ، وَزُهَيْرِ بْنِ عُثْمَانَ. قَالَ أَبُو عِيسَى: حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ، وقَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: وَزْنُ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ: وَزْنُ ثَلَاثَةِ دَرَاهِمَ وَثُلُثٍ، وقَالَ إِسْحَاق: هُوَ وَزْنُ خَمْسَةِ دَرَاهِمَ وَثُلُثٍ.
Hadith in Urdu
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن بن عوف کے جسم پر زردی کا نشان دیکھا تو پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کیا: میں نے ایک عورت سے کھجور کی ایک گٹھلی سونے کے عوض شادی کر لی ہے، آپ نے فرمایا: ”اللہ تمہیں برکت عطا کرے، ولیمہ ۱؎ کرو خواہ ایک ہی بکری کا ہو“ ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- انس کی حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابن مسعود، عائشہ، جابر اور زہیر بن عثمان رضی الله عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں، ۳- احمد بن حنبل کہتے ہیں: گٹھلی بھر سونے کا وزن تین درہم اور تہائی درہم وزن کے برابر ہوتا ہے، ۴- اسحاق بن راہویہ کہتے ہیں: پانچ درہم اور تہائی درہم کے وزن کے برابر ہوتا ہے۔
Hadith in English
Anas bin Malik narrated: The Messenger of Allah saw some traces of saffron on `Abdur-Rahman bin `Awf so he said: 'What is this?' He said: 'I married a woman for the amount of gold equal to a date stone.' So he said: 'May Allah bless you. Have a banquet, even if with only one sheep.' .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 1094 In-book reference : Book 11, Hadith 15 English translation : Vol. 2, Book 6, Hadith 1094
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status (صحیح) وأخرجہ کل من: صحیح البخاری/البیوع ۱ (۲۰۴۹)، ومناقب الأنصار ۳ (۳۷۸۱)، والنکاح ۴۹ (۵۱۳۸)، و۵۴ (۵۱۵۳)، و۶۸ (۵۱۶۸)، والأدب ۶۷ (۶۰۸۲)، صحیح مسلم/النکاح (المصدر المذکور)، سنن ابی داود/ النکاح ۳۰ (۲۱۹۰)، مسند احمد (۳/۱۶۵، ۱۹۰، ۲۰۵، ۲۷۱)، سنن الدارمی/الأطعمة ۲۸ (۲۱۰۸) من غیر ہذا الوجہ۔
- Baab Chapter: What Has Been Related About (Al-Walimah) The Banquet
- Kitab The Book on Marriage
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/النکاح ۵۶ (۵۱۵۵)، والدعوات ۵۳ (۶۳۸۶)، صحیح مسلم/النکاح ۳ (۱۴۲۷)، سنن النسائی/النکاح ۷۴ (۳۳۷۴، ۳۳۷۵)، سنن ابن ماجہ/النکاح ۲۴ (۱۹۰۷)، (تحفة الأشراف : ۲۸۸)، سنن الدارمی/النکاح ۲۲ (۲۲۵۰)