104 - جامع الترمذي
Jam e Tirmazi - Hadees No: 104
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَغْتَسِلَ مِنَ الْجَنَابَةِ بَدَأَ فَغَسَلَ يَدَيْهِ قَبْلَ أَنْ يُدْخِلَهُمَا الْإِنَاءَ، ثُمَّ غَسَلَ فَرْجَهُ وَيَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُشَرِّبُ شَعْرَهُ الْمَاءَ، ثُمَّ يَحْثِي عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ حَثَيَاتٍ . قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَسَنٌ صَحِيحٌ، وَهُوَ الَّذِي اخْتَارَهُ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي الْغُسْلِ مِنَ الْجَنَابَةِ، أَنَّهُ يَتَوَضَّأُ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ يُفْرِغُ عَلَى رَأْسِهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ يُفِيضُ الْمَاءَ عَلَى سَائِرِ جَسَدِهِ، ثُمَّ يَغْسِلُ قَدَمَيْهِ، وَالْعَمَلُ عَلَى هَذَا عِنْدَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَقَالُوا: إِنِ انْغَمَسَ الْجُنُبُ فِي الْمَاءِ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ أَجْزَأَهُ، وَهُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ، وَأَحْمَدَ، وَإِسْحَاق.
Hadith in Urdu
رسول اللہ صلی الله علیہ وسلم جب غسل جنابت کا ارادہ کرتے تو ہاتھوں کو برتن میں داخل کرنے سے پہلے دھوتے، پھر شرمگاہ دھوتے، اور اپنی نماز کے وضو کی طرح وضو کرتے، پھر بال پانی سے بھگوتے، پھر اپنے سر پر تین لپ پانی ڈالتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اسی کو اہل علم نے غسل جنابت میں اختیار کیا ہے کہ وہ نماز کے وضو کی طرح وضو کرے، پھر اپنے سر پر تین بار پانی ڈالے، پھر اپنے پورے بدن پر پانی بہائے، پھر اپنے پاؤں دھوئے، اہل علم کا اسی پر عمل ہے، نیز ان لوگوں نے کہا کہ اگر جنبی پانی میں غوطہٰ مارے اور وضو نہ کرے تو یہ اسے کافی ہو گا۔ یہی شافعی، احمد اور اسحاق بن راہویہ کا بھی قول ہے۔
Hadith in English
Aishah narrated: When AlIah's Messenger wanted to perform Ghusl for Janabah, he would begin by washing his hands before putting them into the vessel. Then he would wash his private area, and perform the Wudu (as one does) for Salat. Then he would wet his hair with the water, then he would pour water over his head with his hands three times. .
Reference : Jami` at-Tirmidhi 104 In-book reference : Book 1, Hadith 104 English translation : Vol. 1, Book 1, Hadith 104
- Book Name Jam e Tirmazi
- Hadees Status صحیح
- Baab (76)Chapter: What Has Been Related About Ghusl For Janabah
- Kitab The Book on Purification
- Takhreej تخریج دارالدعوہ: صحیح البخاری/الغسل۱ (۲۴۸)، و۹ (۲۶۲)، و۱۵ (۲۷۲)، صحیح مسلم/الحیض ۹ (۳۱۶)، سنن ابی داود/ الطہارة ۹۸ (۲۴۲)، سنن النسائی/الطہارة ۱۵۶ (۲۴۸)، و۱۵۷ (۲۴۹، ۲۵۰)، والغسل ۱۶ (۴۲۰)، و۱۹ (۴۲۳)، (تحفة الأشراف : ۱۶۹۳۵)، موطا امام مالک/الطہارة۱۷ (۶۷)، مسند احمد (۶/۵۲، ۱۰۱)، ہذا من طریق عروة عنہا، ولہ طرق عنہا، انظر: صحیح البخاری/الغسل ۶ (۲۵۸)، صحیح مسلم/الحیض ۹ (۳۱۸)، و۱۰ (۳۲۰، ۳۲۱)، سنن ابی داود/ الطہارة ۹۸ (۲۴۰)، سنن النسائی/الطہارة ۱۵۲ (۲۴۴)، و۲۵۳، و۱۵۴ (۲۴۶)، و۱۵۵ (۲۴۷)، والغسل ۱۹ (۴۲۴)، مسند احمد (۶/۱۴۳، ۱۶۱، ۱۷۳)