37-جامع الترمذي
Jami` at-Tirmidhi Chapter - 37
حدیث نمبر 2354
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فقیر و محتاج مسلمان جنت میں مالداروں سے آدھا دن پہلے داخل ہوں گے اور یہ آدھا دن پانچ سو برس کے برابر ہے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔...
Hadith No: 2354
Abu Hurairah narrated that the Messenger of Allah (s.a.w) said: The poor Muslims are admitted into Paradise before their rich by half a day. And that is five hundred years.
حدیث نمبر 2355
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”فقیر و محتاج مسلمان جنت میں مالداروں سے چالیس سال پہلے داخل ہوں گے“۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔...
Hadith No: 2355
Jabir bin 'Abdullah narrated that the Messenger of Allah (s.a.w) said: The poor Muslims are admitted into Paradise before their rich by forty autumns.
حدیث نمبر 2356
میں ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انہوں نے ہمارے لیے کھانا طلب کیا اور کہا کہ میں کسی کھانے سے سیر نہیں ہوتی ہوں کہ رونا چاہتی ہوں پھر رونے لگتی ہوں۔ میں نے سوال کیا: ایسا کیوں؟ عائشہ رضی الله عنہا نے…...
Hadith No: 2356
Masruq said: I entered upon 'Aishah and she invited me to eat. She said: 'Whenever I eat my fill of food I want to cry and begin crying.' He said: I said : 'Why?' She said: 'I remember the circumstances under which the Messenger of Allah (s.a.w) parted from the...
حدیث نمبر 2357
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو روز متواتر جو کی روٹی کبھی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ وفات پا گئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث حسن صحیح ہے، ۲- اس باب میں ابوہریرہ رضی الله عنہ سے بھی روایت ہے۔...
Hadith No: 2357
Aishah narrated: The Messenger of Allah (s.a.w) did not eat his fill of barley bread on two consecutive days until he was taken (died).
حدیث نمبر 2358
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل خانہ نے مسلسل تین دن تک گیہوں کی روٹی سیر ہو کر نہیں کھائی یہاں تک کہ آپ رحلت فرما گئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے۔...
Hadith No: 2358
Abu Hurairah narrated: Neither the Messenger of Allah (s.a.w) nor his family, ate their fill of wheat bread for three consecutive days until he parted the world.
حدیث نمبر 2359
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے جو کی روٹی ( اہل خانہ کی ) ضرورت سے زیادہ نہیں ہوتی تھی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث اس سند سے حسن صحیح غریب ہے، ۲- یحییٰ بن ابی بکیر کوفی ہیں، ابوبکیر جو یحییٰ کے والد…...
Hadith No: 2359
Abu Umamah narrated: There was never a surplus of barley bread for the inhabitants of the house of the Messenger of Allah (s.a.w).
حدیث نمبر 2360
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے گھر والے مسلسل کئی راتیں خالی پیٹ گزار دیتے، اور رات کا کھانا نہیں پاتے تھے۔ اور ان کی اکثر خوراک جو کی روٹی ہوتی تھی۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔...
Hadith No: 2360
Ibn 'Abbas said: The Messenger of Allah (s.a.w) would spend many consecutive nights and his family did not have supper, and most of the time their bread was barley bread.
حدیث نمبر 2361
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ دعا کی «اللهم اجعل رزق آل محمد قوتا» ”اے اللہ! محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کو صرف اتنی روزی دے جس سے ان کے جسم کا رشتہ برقرار رہ سکے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح…...
Hadith No: 2361
Abu Hurairah narrated the the Messenger of Allah (s.a.w) said: O Allah! Make the sustenance of Muhammad's family nourishing.
حدیث نمبر 2362
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آنے والے کل کے لیے کچھ نہیں رکھ چھوڑتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱- یہ حدیث غریب ہے، ۲- یہ حدیث «عن جعفر بن سليمان عن ثابت عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے مرسلا بھی مروی ہے۔...
Hadith No: 2362
Anas narrated: The Prophet (s.a.w) would not store anything for the morrow.
حدیث نمبر 2363
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چوکی ( یا میز ) پر کھانا کبھی نہیں کھایا اور نہ ہی کبھی باریک آٹے کی روٹی کھائی یہاں تک کہ دنیا سے کوچ کر گئے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث سعید بن ابی عروبہ کی روایت سے حسن صحیح غریب…...
Hadith No: 2363
Anas said: The Messenger of Allah (s.a.w) never ate on a table, nor did he eat thin bread until he died.