7699 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7699
Hadith in Arabic
(۷۶۹۹)۔عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ إِذَا أَخَذَ أَہْلَہُ الْوَعْکُ أَمَرَ بِالْحَسَائِ فَصُنِعَ ثُمَّ أَمَرَہُمْ فَحَسَوْا مِنْہُ ثُمَّ یَقُولُ: ((إِنَّہُ یَعْنِی لَیَرْتُو فُؤَادَ الْحَزِینِ وَیَسْرُو عَنْ فُؤَادِ السَّقِیمِ کَمَا تَسْرُو إِحْدَاکُنَّ الْوَسَخَ بِالْمَاء ِ عَنْ وَجْہِہَا۔)) (مسند احمد: ۲۴۵۳۶)
Hadith in Urdu
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے گھر والوں میں سے اگر کسی کو بخار ہوتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مالیدہ بنانے کا حکم دیتے، جب وہ تیار کیا جاتا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حکم دیتے اس کے گھونٹ بھرو، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس سے غمگین کا دل اور معدہ مضبوط رہتا ہے اور بیمار کے دل کی تکلیف دور ہوتی ہے، جس طرح تم خواتین چہرے کو دھو کر میل کچیل دور کرتی ہو اسی طرح یہ مالیدہ دل اور معدہ کی صفائی کرتا ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status ضعیف
- Takhreej (۷۶۹۹) تخریج: اسنادہ ضعیف لجھالۃ والدۃ محمد بن السائب، أخرجہ الترمذی: ۲۰۳۹، وابن ماجہ: ۳۴۴۵(انظر: ۲۴۰۳۵)