7553 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7553
Hadith in Arabic
(۷۵۵۳)۔عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ أَنَّ رَجُلًا قَدِمَ مِنْ جَیْشَانَ وَجَیْشَانُ مِنَ الْیَمَنِ فَسَأَلَ النَّبِیَّ صلى الله عليه وآله وسلم عَنْ شَرَابٍ یَشْرَبُونَہُ بِأَرْضِہِمْ مِنَ الذُّرَۃِ، یُقَالُ لَہُ الْمِزْرُ، فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((أَمُسْکِرٌ ہُوَ؟)) قَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((کُلُّ مُسْکِرٍ حَرَامٌ وَإِنَّ عَلَی اللّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ عَہْدًا لِمَنْ یَشْرَبُ الْمُسْکِرَ أَنْ یَسْقِیَہُ مِنْ طِینَۃِ الْخَبَالِ۔)) فَقَالُوا: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! وَمَا طِینَۃُ الْخَبَالِ؟ قَالَ: ((عَرَقُ أَہْلِ النَّارِ أَوْ عُصَارَۃُ أَہْلِ النَّارِ۔)) (مسند احمد: ۱۴۹۴۱)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ جیشان کا ایک آدمی آیا، جیشان یمن کا علاقہ ہے، اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک شراب کے متعلق دریافت کیا، جسے وہ پیتے تھے، وہ ان کے ہاں تیار کی جاتی تھی، اس کا نام مزر تھا، وہ مکئی سے تیار کرتے تھے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا وہ نشہ آور ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں،نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا عہد ہے کہ جونشہ آور چیز پیے گا، وہ اسے طینہ الخبال سے پلائے گا۔ لوگوں نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول! طینۃ الخبال کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دوزخیوں کا پسینہ ہے یا ان کے زخموں سے بہنے والا مادہ ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۵۵۳) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۰۰۲ (انظر: ۱۴۸۸۰)