7387 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7387
Hadith in Arabic
(۷۳۸۷)۔عَنْ حُذَیْفَۃَ قَالَ: کُنَّا إِذَا حَضَرْنَا مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی طَعَامٍ لَمْ نَضَعْ أَیْدِیَنَا حَتّٰی یَبْدَأَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَیَضَعَ یَدَہُ وَإِنَّا حَضَرْنَا مَعَہُ طَعَامًا فَجَائَتْ جَارِیَۃٌ کَأَنَّمَا تُدْفَعُ فَذَہَبَتْ تَضَعُ یَدَہَا فِی الطَّعَامِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِیَدِہَا وَجَائَ أَعْرَابِیٌّ کَأَنَّمَا یُدْفَعُ فَذَہَبَ یَضَعُ یَدَہُ فِی الطَّعَامِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِیَدِہِ فَقَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم: ((إِنَّ الشَّیْطَانَ یَسْتَحِلُّ الطَّعَامَ إِذَا لَمْ یُذْکَرْ اسْمُ اللّٰہِ عَلَیْہِ وَإِنَّہُ جَائَ بِہٰذِہِ الْجَارِیَۃِ لِیَسْتَحِلَّ بِہَا فَأَخَذْتُ بِیَدِہَا وَجَائَ بِہٰذَا الْأَعْرَابِیِّ لِیَسْتَحِلَّ بِہِ فَأَخَذْتُ بِیَدِہِ وَالَّذِی نَفْسِی بِیَدِہِ إِنَّ یَدَہُ فِی یَدِی مَعَ یَدِہِمَا۔)) یَعْنِی الشَّیْطَانَ۔ (مسند احمد: ۲۳۶۳۸)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک کھانے پر حاضر تھے، ہماری عادت تھی ہم کھانے کے لیے اس وقت تک ہاتھ نہ بڑھاتے تھے جب تک پہلے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھانا شروع نہیں کرتے تھے، ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ ایک کھانے میں شریک تھے کہ ایک لڑکی بہت تیز رفتاری سے آئی اور وہ اپنا ہاتھ کھانے میں رکھنے ہی والی تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ پکڑ لیا، پھر ایک دیہاتی آیا وہ بھی بہت جلد بازی سے ہاتھ کھانے میں ڈالنے ہی والا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جب کھانے پر بسم اللہ نہ پڑھی جائے تو وہ کھانا شیطان بھی کھاتا ہے، یہ لڑکی آئی تھی کہ شیطان کے لیے کھانا کھانے کی گنجائش پیدا کرے، لیکن میں نے اس کاہاتھ پکڑ لیا ہے اور یہ دیہاتی بھی آیا تھا تاکہ شیطان کے لیے کھانے کا باعث بنے، لیکن میں نے اس کا ہاتھ بھی پکڑ لیا، قسم ہے اس ذات کی جس ہاتھ میں میری جان ہے! ان دونوں کے ہاتھوں کے ساتھ شیطان کا ہاتھ میرے ہاتھ میں ہے۔
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۳۸۷) تخریج: أخرجہ مسلم: ۲۰۱۷(انظر: ۲۳۲۴۹)