7346 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7346

Hadith in Arabic

(۷۳۴۶)۔عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ وَہُوَ یَقُولُ إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ عَامَ الْفَتْحِ: ((إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ وَرَسُولَہُ حَرَّمَ بَیْعَ الْخَمْرِ وَالْمَیْتَۃِ وَالْخِنْزِیرِ وَالْأَصْنَامِ۔)) فَقِیلَ لَہُ عِنْدَ ذٰلِکَ یَا رَسُولَ اللّٰہِ! أَرَأَیْتَ شُحُومَ الْمَیْتَۃِ فَإِنَّہُ یُدْہَنُ بِہَا السُّفُنُ وَیُدْہَنُ بِہَا الْجُلُودُ وَیَسْتَصْبِحُ بِہَا النَّاسُ قَالَ: ((لَا ہُوَ حَرَامٌ۔)) ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلى الله عليه وآله وسلم عِنْدَ ذٰلِکَ: ((قَاتَلَ اللّٰہُ الْیَہُودَ إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ لَمَّا حَرَّمَ عَلَیْہَا الشُّحُومَ جَمَلُوہَا ثُمَّ بَاعُوہَا وَأَکَلُوا أَثْمَانَہَا۔)) (مسند احمد: ۱۴۵۲۶)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فتح مکہ کے سال فرمایا: بے شک اللہ تعالیٰ نے اور اس کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے شراب، مردار، خنزیر اور بتوں کی خرید و فروخت کوحرام قرار دیا ہے۔ اس وقت آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے سوال کیا گیا: اے اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے، کیونکہ اس کے ساتھ کشتیوں اور چمڑوں کو وارنش کیا جاتا ہے اور لوگ چراغوں میں بھی اس کو جلاتے ہیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: نہیں، یہ حرام ہے۔ پھر نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو غارت کرے، اللہ تعالیٰ نے جب ان پر چربی کو حرام کیا تو انہوں نے اسے پگھلایا، پھر اسے فروخت کر کے اس کی قیمت کھا گئے۔

Hadith in English

.

Previous

No.7346 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۳۴۶) تخریج: أخرجہ البخاری: ۲۲۳۶، ۴۲۹۶، ۴۶۳۳، ومسلم: ۱۵۸۱(انظر: ۱۴۴۷۲)