7195 - مسند احمد

Musnad Ahmed - Hadees No: 7195

Hadith in Arabic

(۷۱۹۵)۔عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: اَللّٰہُ اَعْدَلُ مِنْ ذٰلِکَ اَنْ یَضْرِبَنِیْ ثَمَانِیْنَ ضَرْبَۃً وَقَدْ عَلِمَ اَنِّیْ قَدْ رَاَیْتُ حَتَّی اسْتَیْقَنْتُ وَسَمِعْتُ حَتَّی اسْتَیْقَنْتُ، لَا وَاللّٰہِ! لَا یَضْرِبُنِیْ اَبَدًا، قَالَ: فَنَزَلَتْ آیَۃُ الْمُلَاعَنَۃِ۔ (مسند احمد: ۲۴۶۸)

Hadith in Urdu

۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس ‌رضی ‌اللہ ‌عنہما سے مروی ہے کہ (جب ہلال بن امیہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے اپنی بیوی پرزنا کی تہمت لگائی تو ان سے کسی نے کہا تمہیں نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یقینا اسی کوڑے لگائیں گے جو کہ تہمت کی حد ہے) تو انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ انصاف کرنے والا ہے کہ وہ مجھے اسی کوڑے لگنے دے، کیونکہ اللہ جانتا ہے کہ میں نے ایسے ہوتے ہوئے دیکھا ہے اور مجھے یقین ہے، اور میں نے ایسی باتیں سنی ہیں کہ مجھے یقین ہو گیا ہے کہ (میری بیوی سے برائی ہوئی ہے)، اللہ کی قسم! مجھے وہ کبھی بھی کوڑے نہیں لگنے دے گا، پس لعان والی آیت نازل ہوئی۔

Hadith in English

.

Previous

No.7195 to 13341

Next
  • Book Name Musnad Ahmed
  • Hadees Status صحیح
  • Takhreej (۷۱۹۵) تخریج: اسنادہ صحیح علی شرط البخاری، أخرجہ الحاکم: ۲/ ۲۰۲، والبیھقی: ۷/ ۳۹۵ (انظر: ۲۴۶۸)