7009 - مسند احمد
Musnad Ahmed - Hadees No: 7009
Hadith in Arabic
۔ (۷۰۰۹)۔ عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو اَنَّ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ اِسْتَأْذَنَ نَبِیَّ اللّٰہِ a فِیْ اِمْرَأَۃٍیُقَالَ لَھَا: اُمُّ مَہْزُوْلٍ، کَانَتْ تُسَافِحُ وَتَشْتَرِطُ لَہُ اَنْ تُنْفِقَ عَلَیْہِ وَأَنَّہُ اسْتَاْذَنَ فِیْہَا النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَوْ ذَکَرَ لَہُ اَمْرَھَا فَقَرَأَ النَّبِیُّa {اَلزَّانِیَۃُ لَا یَنْکِحُھَا اِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِکٌ} [النور: ۳]۔ (مسند احمد: ۶۴۸۰)
Hadith in Urdu
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک مسلمان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ام مہزول نامی ایک عورت سے نکاح کے بارے میں اجازت طلب کی،یہ خاتون بدکاری کرتی تھی اور اس نے یہ شرط بھی لگائی تھی کہ وہ اس پر خرچ کرے گی، بہرحال اس مسلمان نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت طلب کی یا اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے اس کا معاملہ ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جواباً اس آیت کی تلاوت کی: زانیہ خاتون سے نکاح نہیں کرتا، مگر زانی اور مشرک۔ (سورۂ نور: ۲)
Hadith in English
.
- Book Name Musnad Ahmed
- Hadees Status صحیح
- Takhreej (۷۰۰۹) حسن، أخرجہ النسائی فی ’’الکبری‘‘: ۱۱۳۵۹، والطبران فی ’’الاوسط‘‘: ۱۸۱۹(انظر: ۶۴۸۰)